لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق مہر النسا نامی لیڈی ڈاکٹر نے اپنے گھر میں گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مطابق لیڈی ڈاکٹر گزشتہ چند دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھی ،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق شوہر نے بتایا کہ چند دنوں سے مہرنسا ڈپریشن کا شکار تھی ۔

مزید پڑھیں:  زمبابوے نے تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو شکست دیدی