5dafdaa786274

صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کو بڑھانے کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس

پشاور: وزیر اعلی محمود کی زیر صدارت اجلاس ، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے  خصوصی شرکت کی، متعلقہ صوبائی حکام کے علاوہ این سی او سی کے جنرل آصف گورایا اور 11 کور کے نمائندوں کی بھی شرکت کی، اجلاس میں کورونا کے حوالے سے  صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، این ڈی ایم اے کے تعاون سے کورونا مریضوں کے لئے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو بیڈز کو کو مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے،

پہلے مرحلے میں جون کے آخر تک 478 ایچ ڈی یو بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا، جولائی کے آخر تک 315 اور اگلے مرحلے میں 150 مزید بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا، اگست تک کورونا مریضوں کے لئے آئی سی یو بیڈز میں مزید 200 کا اضافہ کیا جائے گا، کورونا کے حوالے سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی دیگر فوری ضروریات سے چئیرمین این ڈی ایم اے کو اگاہ کیا گیا،

مزید پڑھیں:  ٹانک میں کرنٹ لگنے سے 4بچوں کی اموات کامقدمہ پیسکو کیخلاف درج

ان ضروریات میں وینٹیلیٹرز،  کارڈئیک مانیٹرز، آکسیجن کنریکٹرز اور دیگر طبی آلات شامل ہیں ، جنرل افضل کی یقین دہانی میں کورونا کے حوالے سے صوبے کے ہسپتالوں کی فوری  ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی، کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کے لئے صوبے میں آکسیجن پلانٹ لگانے پر غور کیا، وزیر اعلی کی محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ تعداد بڑھانے کے لئے لیبارٹریز کو تین شفٹوں میں چلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،

مزید پڑھیں:  چینی انجنئیرز کے قافلے پر حملے کیسے ہوئے، چینی حکام کا سوالنامہ موصول

اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ طبی عملے کی دستیابی کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر کام کیا جائے، وزیر اعلی محمود خان نے کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ  خصوصی تعان کرنے پر چئیرمین این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا، موجودہ صورتحال میں سول انتظامیہ کے ساتھ عسکری اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے، حکومت پاک فوج اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے موجود صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔