جنوبی وزیرستان میں جھڑپ

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ:5دہشت گرد ہلاک،4جوان شہید

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک جبکہ 4سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ کراما میں پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ میں 5دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4جوان بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہو ئے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ نائب صوبیدار طیب شاہ، ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان، 30 سالہ لانس نائیک مزمل محمود اور ضلع اورکزئی کے 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں ۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم مزید تقویت دیتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم میں قیام امن کیلئے پختون امن جرگہ صدہ پہنچ گیا