ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر آج شاہ محمودقریشی کے وکلا آج چالان کی نقول وصول کرینگے. سانحہ 9مئی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، اس دوران بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پرفرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی، اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پرفرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، اس دوران پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ تاریخ پر تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں، تاہم لاہور جیل میں ہونے باعث شاہ محمود قریشی نقول وصول نہ کس سکے۔ آج ان کے وکلا کو بھی چالان کی نقول فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کر دی، ان کی اس درخواست پر بھی اگر آج سماعت ہوئی تو فرد جرم کی کارروائی ٹل جائے گی۔ واقعہ کے تمام 125 ملزمان کو آج عدالت نے طلب کر رکھا ہے، جبکہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر آج شاہ محمودقریشی کے وکلا آج چالان کی نقول وصول کرینگے.
Load/Hide Comments