ویب ڈیسک: سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلا اجلاس آج 2 بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز اور الیکشن کمیشن ممبران سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ دوسری طرف جوڈیشل کمیشن نے بھی آج دوسرا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دن دو بجے ہو گا، 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔
چیف جسٹَس کے زیرصدارت آج 2 بجے طلب کئے گئے سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلا اجلاس اہم قرار دیا جا رہا ہے، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کے ممبران شرکت کریں گے۔
دوسری طرف چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے چیف جسٹس کی زیر صدارت زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات سمیت 3496 ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔
Load/Hide Comments