مشیر خزانہ مزمل اسلم 6 ماہ

مشیر خزانہ مزمل اسلم 6 ماہ کیلئے صوبائی وزیر بنا دیئے گئے

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے آئین کے آرٹیکل 130میں دیئے گئے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو 6 ماہ کیلئے صوبائی وزیر بنا دیا۔ محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مزمل اسلم کو 6مارچ کو وزیر اعلی کا مشیر بنایاگیا تھا، اب اس اعلامیہ میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور مزمل اسلم کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیاگیا ہے۔
آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق وزیر اعلیٰ کسی بھی ایسے فرد کو صوبائی وزیر کا درجہ دے سکتے ہیں جو صوبائی اسمبلی کا رکن نہیں ہوگا، مذکورہ رکن کی صوبائی وزارت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے اختتام پر دوبارہ وہ اسمبلی ختم ہونے تک صوبائی وزیر نہیں بن سکے گا، واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل کو بھی صوبائی وزیر کا درجہ دیا ہے۔ اسی طرح مشیر خزانہ مزمل اسلم 6 ماہ کیلئے وزیر بنا دیا گیاہے.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا