پرائمری سکول کھولنے کیلئے مڈل

پرائمری سکول کھولنے کیلئے مڈل اور ہائی سکول اساتذہ کو ٹاسک سپرد

ویب ڈیسک: پرائمری سکول کھولنے کیلئے مڈل اور ہائی سکول اساتذہ کو ٹاسک سپرد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں تین روز سے بند 27ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو کھولنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ مڈل اور ہائی سکولوں کے اساتذہ سمیت سکول لیڈرز اور سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی مدد سے پرائمری سکول آج کھول کر تدریسی عمل شروع کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب احتجاج اور ہڑتال کرنے والے اساتذہ کی معطلی کی جامع رپورٹ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ ارسال کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کے 27ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ نے منگل کے روز سے ہڑتال کرتے ہوئے سکولوں کو تالے لگا دئیے ہیں۔ اساتذہ کا دھرنا پشاور میں جاری ہے اور حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات کے دو دور ناکام ہو چکے ہیں۔
تین روز سے بند سرکاری سکول کھولنے کیلئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں پرائمری سکول کے قریب مڈل یا ہائی سکول کے اساتذہ کو سکول کھول کر تدریسی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح پرائمری سکول کھولنے کیلئے مڈل اور ہائی سکول اساتذہ کو ٹاسک سپرد کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سکولوں کے سکول لیڈرز اور سکینڈ شفٹ اساتذہ کو بھی پرائمری سکولوں میں صبح کے اوقات میں تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے اے ایس ڈی او اور ایس ڈی اوز کو چھاپے مارنے کی ہدایت کردی ہے، تمام چوکیدار اور درجہ چہارم ملازمین کو بھی سکول حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ چھاپوں کے دوران زبردستی سکول بند کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خون کا عطیہ کرنا