ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماءاور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کل ہفتہ 9نومبر کو صوابی انٹر چینج کے مقام پر واقع ریسٹ ہاس میں پی ٹی آئی کا احتجاجی جلسہ ہوگا اور یہ ایک دن کا ایونٹ ہے، صوابی جلسے میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باعزت رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں، اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے، خواجہ آصف عمر کے اس حصے میں ہے کہ اسے ذہنی طور پر مسئلہ ہو سکتا ہے۔
ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اس میں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے.
Load/Hide Comments