غزہ اور لبنان پر صیہونی بمباری

غزہ اور لبنان پر صیہونی بمباری سے 49 افراد شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ اور لبنان پر صیہونی بمباری سے 49 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں مظلوم فلسطینی پناہ گزینوں پر اسرائیلی افواج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے کمال عدوان ہسپتال پر پھر دھاوا بولا گیا ہے۔
ہسپتال پر حملہ کے باعث اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 27 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ غزہ کی شمالی پٹی میں 19 فلسطینی صیہونی بربریت کا نشانہ بنے۔ ان حالیہ واقعات کے دوران فلسطین میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 437 ہوگئی، ان واقعات کے دوران ایک لاکھ سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے دوران 3 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی ڈرون نے لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں لبنانی فوج کی چوکی کے قریب ایک کار کو نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے نے ایک کار کو نشانہ بنایا جب وہ اس کی ایک چوکی سے گزر رہی تھی۔
اسرائیلی ڈرون کے اس حملے میں تین افراد شہید ہوگئے، لبنانی فوج کے تین اور اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کی گشتی فورس کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب اسرائیل نے جبل لبنان گورنری میں عاریا روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنایا۔ یہ دارالحکومت بیروت کو البقاع سے ملانے والی بین الاقوامی سڑک ہے، اس حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے تبنین قصبے پر 5 حملے کیے اور جنوب میں کفرہ اور مجدل سلم کے قصبوں پر بھی بمباری کی۔ صیہونیوں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیخلاف لڑائی میں اس کے 5 فوجی مارے گئے ہیں، اس علاقے میں دونوں فریقین کے مابین ہفتوں سے لڑائیاں جاری ہیں۔
ادھر حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے ہیں، اس حوالے بتایا گیا ہے کہ صرف ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے جس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی بربریت کے مقابلے میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر میزائل کی بارش کرتے ہوئے 120 راکٹس داغ دیے، اس دوران مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ اور لبنان پر صیہونی بمباری سے 49 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں مظلوم فلسطینی پناہ گزینوں پر اسرائیلی افواج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے غلط کیا توحکومت نےبھی توغلط ہی کیا،اسلام آبادہائیکورٹ