عمران خان ودیگر کیخلاف فرد جرم

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان ودیگر کیخلاف فرد جرم موخر

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فرد جرم ایک مرتبہ موخر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں عمران خان و دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
دوران سماعت وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے، جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا گیا وہ منحرف ہو چکے ہیں۔ دوران سماعت وکلاء صفائی نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا.
اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔ دوسری طرف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فرد جرم سے بچنے کے لیے بری کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور بھی پیش نہیں ہوئے، اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جبکہ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فرد جرم ایک مرتبہ موخر ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  احتجاج کے ماسٹر مائنڈ سے جیل نہیں کاٹی جارہی ،مریم نواز