ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد ہی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، ان کے اقدامات اور تقرریوں کے اعلامیہ کے مطابق سوزی وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف مقرر کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوزی وائلز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، انہیں اپنی محنت کا صلہ مل گیا، 67 سالہ سوزی ویلز نے امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹ بال پلیئر اور سپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد سوزی وائلز نے کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سوزی میری 2016ء اور 2020ء کی کامیاب مہمات کا لازمی حصہ تھیں۔
نومنتخب امریکی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار خاتون ہیں، یاد رہے کہ ڈّنلڈ ٹرمپ کے احکامات کے مطابق سوزی وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف مقرر کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments