ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹرمپ کے ساتھ رابطوں کی بحالی کا عندیہ دیدیا، انہوں نے ولدائی فورم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ سے رابطہ کرنا غلط بات نہیں، وہ قاتلانہ حملے کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوئے، اور ایک بہادر آدمی کی طرح مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع کو ان کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ٹرمپ نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہمت کا مظاہرہ کیا، نئے صدر کی روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور یوکرین بحران خاتمے میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش توجہ کی مستحق ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے ساتھ رابطوں کی بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے، یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب روسی صدر نے موجودہ لمحے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ مغربی سیاست دان ان کے ملک کی تزویراتی شکست کی کوشش کررہے ہیں۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے قابل ہتھیار موجود ہیں اور مسلسل تیار ہو رہے ہیں، ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ نئی شکلیں حاصل کر رہے ہیں، ان ہتھیاروں کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اگر دھمکیاں آئیں تو انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments