ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے رستم گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش و دولت کے بل پر نتائج تبدیل کرنا جمہوری نظام سے ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2024 کو منفرد حیثیت حاصل ہے، جیتنے اور ہارنے والے دونوں نتائج تسلیم نہیں کرتے۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ سازش و دولت کے بل پر نتائج تبدیل کرنا جمہوری نظام سے ناانصافی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی الیکشن 2024 کی تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔
اے این پی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ خود فیصلہ نہ کرنے والے وزیراعظم اور وزیراعلی سے نہ بننا بہتر ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنے کیلئے قربانیاں دی ہے، لیکن آج پختونخوا ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔
اپنے خطاب میں مرکزی رہنماء عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع میں رات کو پولیس گشت اور سرکاری آفسران کے سفر کرنے پر پابندی ہے۔ امن و آمان دوبارہ قائم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔
Load/Hide Comments