ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان پایا جا رہا ہے، 100 انڈیکس نے 93ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ اس کے ساتھ ہی سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 93 ہزار 140 کی حد پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے سٹاک ایکسچینج نے 92 ہزار کی حد تک رسائی حاصل کی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 93ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوتے ہی پی ایس ای ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کراس کر گئی۔
سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ای میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کیساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی 15 پیسے سستی ہوئی ہے، جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments