میٹرک امتحانات مارچ اور انٹرمیڈیٹ اپریل

میٹرک امتحانات مارچ اور انٹرمیڈیٹ اپریل میں منعقد کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: اگلے سال 2025ء میں میٹرک امتحانات مارچ اور انٹرمیڈیٹ اپریل میں منعقد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز کا اجلاس ہوا، جس میں 14 نومبر سے سالانہ امتحان دوم کے لیے ڈیٹ شیٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔
چیئرمین بورڈ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پورے پاکستان میں ایک ساتھ امتحانات کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں 88پولیو ورکرز کی شہادتوں کا انکشاف