ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں کے دوہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر لیویز افسران نے کہا کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
صوبیدار میجر مالاکنڈ لیویز سمیع باچا نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں کے دوہرے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرے کو جلد گرفتار کر لیا جائَے گا، انہوں نے کہا کہ اس واردات میں ایک لیویز اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم اسم و مسکن نامعلوم کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے، اس موقع پر جرگہ ممبران اور انتظامیہ کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد مشتعل عوام نے نعشیں اٹھا کر احتجاج ختم کر دیا۔
یاد رہے کہ شہید حوالدار فضل کریم اور سپاہی محمد ریاض کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔
Load/Hide Comments