مقدمات میں عمران خان کی ضمانت

جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کی۔
دوران سماعت عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔ یاد رہے کہ عدالت نے نون لیگ کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5، 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع ہری پورشہر ناپرسان بن گیا، اشیائے خوردونوش کے من مانے نرخ مقرر