اپرکوہستان اور ہری پور میں حادثات

اپرکوہستان اور ہری پور میں حادثات، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: اپرکوہستان اور ہری پور میں حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، افسوسناک حادثہ کے دوران اپر کوہستان لوٹر تھانہ کے قریب ٹرک کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
اپر کوہستان ریسکیو کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی نگرانی میں 1122 کی امدادی ٹیمیں جائَ وقوعہ پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ریکور کر لیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں آصف خان ولد محمد رشید اور شاہد خان ولد خالد خان شامل ہیں، دونوں سوات کے رہائیشی تھے۔
ریسکیو 1122 اپر کوہستان کی ٹیم نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کرتے ہوئے آر ایچ سی داسو شفٹ کر دیا۔
دوسری طرف ضلع ہری پور ماڈل ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ماڈل ٹاؤن کے قریب حطار روڈ پر موٹرسائیکل اور ڈاٹسن آپس میں ٹکرا گئے، جس سے موٹرسائیکل سوار 31 سالہ عمران اور /36 سالہ آصف زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ متاثرہ افراد کوٹ نجیب اللہ کے رہائشی ہیں۔یاد رہے کہ اپرکوہستان اور ہری پور میں حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیںً.

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن اجلاس، ہائی کورٹس میں ججوں کی نامزدگی کا معاملہ موخر