26ویں ائینی ترمیم کے ذریعے ائین

26ویں ائینی ترمیم کے ذریعے ائین پر حملہ کیا گیا ہے، عطاء الرحمان

ویب ڈیسک: تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں ائینی ترمیم کے ذریعے ائین پر حملہ کیا گیا ہے، اس لئے جماعت اسلامی اس ترمیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتی ہے۔
تیمرگرہ میں خطاب کرتے ہوئے نائب صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ 26ویں ائینی ترمیم کے ذریعے ائین پر حملہ کیا گیا ہے۔ پختونوں کے جرگوں میں اسلامی تعلیمات کو ترجیح دینی چاہیے۔
ڈاکٹر عطا الرحمان نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں کامیاب ممبر سازی مہم کے ذریعے 35 لاکھ افراد جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس (ر) عبدالشکور الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے سربراہ مقرر