نگران دور کی بھرتیوں کی معلومات

نگران دور کی بھرتیوں کی معلومات دینے سے سرکاری محکمے گریزاں

ویب ڈیسک: نگران دور کی بھرتیوں کی معلومات دینے سے متعدد سرکاری محکمے گریزاں دکھائی دینے لگے ہیں۔ نگران دور میں درجنوں بھرتیاں کی گئیں، اس کے باوجود متعدد سرکاری محکمے معلومات دینے سے گریزاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بار بار ہدایات کے باوجود بھی محکموں کی جانب سے تصدیق شدہ اور درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ حکومت نے بھرتیوں کے معاملے پر منسٹیریل کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس اقدام کے بعد منسٹیریل کمیٹی کی جانب سے تمام محکموں سے تصدیق شدہ بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک مختلف محکموں میں بھرتیاں ہوئیں۔
یاد رہے کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک بار پھر تمام محکموں کو ڈیٹا جمع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل مزید 20 فیصد مہنگا