ویب ڈیسک: اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں اساتذہ ڈٹ گئے، چوتھے روز بھی صوبہ بھرمیں تمام پرائمری سکول بند رہے جبکہ اساتذہ اس دوران احتجاج میں بھرپور شرکت کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا، اساتذہ کی جانب سے آج بھی صوبے کے تمام پرائمری سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جناح پارک کے سامنے آج بھی اساتذہ کا دھرنا جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، احتجاج ختم کرنے والے نہیں، اپگریڈیشن کا اعلامیہ جاری ہونے پر ہی احتجاج ختم کریں گے۔
دوسری جانب احتجاج کرنے والے اساتذہ کو قابو کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، احتجاج میں شریک اساتذہ کو معطل کرنے کے لیے پروفارما تیار کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی معطلی کے حکمنامے کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
مسودے میں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، مسودے کے ساتھ چارج شیٹ اور شکایات علیحدہ سے بھیجی جائیں گی۔ ادھر محکمہ تعلیم زنانہ نے اساتذہ معطلی کا پروفارما جاری کر دیا، محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں اساتذہ ڈٹ گئے، اور اس سلسلے میں چوتھے روز بھی صوبہ بھرمیں تمام پرائمری سکول بند رہے۔
Load/Hide Comments