ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے پٹیشن کا یہ فیصلہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن اور خیبر پختونخوا کے سینیٹ نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول تاحال جاری نہیں کئے گئے۔ یاد رہے کہ رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پہلے تاخیری حربے آزمائے، اور اب سپریم کورٹ احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے پر اتر آیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ ان تمام تر مسائل کے علاوہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
Load/Hide Comments