فی تولہ 2لاکھ، 78 ہزار

سونے کی قیمت میں 2 ہزار روہے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 2لاکھ، 78 ہزار 800 کا ہوگیا

ویب ڈیسک: دو روز سستا رہنے کے بعد ایک بار پھر سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے اضافہ ہو گیا، نئے نرخ کے مطابق سونا فی تولہ 2لاکھ، 78 ہزار 800 کا ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں آج سونا 2 ہزار روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ، 78 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی 10 گرام سونا 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے کا ہو گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:  کرم میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے والے دہشتگرد قرار