بھارت نے پاکستان آنے سے انکار

چمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، اس سلسلے میں بی سی سی آئی نے پی سی بی کو اگاہ کر دیا۔ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیمیں بھیجنے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت ایونٹ میں اپنے میچز دبئی میں کھیلنے کا خواہاں ہے۔ انڈین ٹیم کے علاوہ دیگر 6 ممالک اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر چکے ہیں، تاہم بھارت ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال ہونے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہونے جا رہا ہے جبکہ ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا، میگا ایونٹ کے شیڈولڈ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کیلئے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا اور اس کے ساتھ ہی سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اسلام آباد پولیس نے حاصل کرلئے