رمضان میں نکاح اور رخصتی کا حکم

سوال
کیا رمضان المبارک میں نکاح اور رخصتی کر سکتے ہیں؟
جواب
بعض لوگوں میں یہ بات معروف ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں نکاح نہیں کرنا چاہیے، اس بات کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ بالکل بے اصل ہے، رمضان کے مہینے میں نکاح اور رخصتی کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، رمضان کی راتوں میں میاں بیوی کے تعلق کی اجازت قرآنِ پاک میں صراحتًا منقول ہے، تاہم روزے کی حالت میں نو بیاہتے جوڑے کو اگر خود پر اعتماد نہ ہو تو بوس و کنار سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
ہاں! اگر کوئی اس خیال سے رمضان میں نکاح نہ کرتا ہو کہ نکاح و شادی کی مصروفیات کی وجہ سے رمضان کی عبادات میں خلل واقع نہ ہو تو اس خیال کی وجہ سے شادی کو مؤخر کرنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144208200926
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  پانچ سال کی بیماری کے بعد انتقال ہوا تو نمازوں کا حکم