کامران بنگش کیخلاف ٹرائل شروع

پولیس پارٹی پر فائرنگ، کامران بنگش کیخلاف ٹرائل شروع

ویب ڈیسک: پولیس پارٹی پر فائرنگ کے کیس میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیخلاف ٹرائل شروع ہوگیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیخلاف مقدمے کا ٹرائل شروع کر دیا۔ عدالت نے کامران بنگش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔
پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپا مارا تھا، اس دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، اس واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ 20 دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا۔
اس کے بعد پولیس نے کامران بنگش اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا، جس پر آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کامران بنگش کے خلاف ٹرائل شروع کر دیا۔ بعدازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ سست روی برقرار، صارفین پریشانی کا شکار