کرک کے 298 اساتذہ معطل

سکول بند کرنے پر کرک کے 298 اساتذہ معطل

ویب ڈیسک: احتجاج کرتے ہوئے سکول بند کرنے پر کرک کے 298 اساتذہ معطل کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے والے اساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے دھرنے میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کر کے دھرنے میں شریک اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
ڈی ای او کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے اور سکول بند کرنے والے مزید اساتذہ کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کرک میں اساتذہ 4 دن سے سکول بند کر کے پشاور میں دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ اساتذہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے محکمہ تعلیم کے حکام پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ماننا اور اُنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرانے کی بجائے اب محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے۔ جو قطعی قرین انصاف نہیں، یاد رہے کہ سکول بند کرنے پر کرک میں اساتذہ معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ مزید اساتذہ کیخلاف کارروائی کا بھِی عندیہ دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  پاکستان میں 88پولیو ورکرز کی شہادتوں کا انکشاف