190ملین پاؤنڈ ریفرنس

190ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوال نامہ فراہم

ویب ڈیسک: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میںداخل ہو گیا ،اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوال نامہ فراہم کردیا گیا ۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی،سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے۔
عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے ،پاک فوج