ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پاکستان ہی ہماری پہچان ہے ۔
پشاور میں 3روزہ ثقافتی میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک پاکستان ہماری پہچان ہے، ہمارا کلچر و ثقافت ہمارے آباؤاجداد سے ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کلچر کو اپنے بچوں کو منتقل کرنے کے لئے ثقافتی پروگراموں کو صوبہ بھر میں منعقد کریں گے دنیا کو اپنی ثقافت سے متعلق آگاہ کرنا ہے ۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اساتذہ، فورسز ،پولیس ،پولیس ورکرز نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پیغام دیتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک اس طرح پروگرامات جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments