ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں

چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوگی،محسن نقوی

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے دعوے پر ردعمل میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
قذافی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی مگر بھارتی بورڈ نے ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگربھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا توحکومت کے پاس جاں گا اور پھرحکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پرخبریں آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے مگر ہردفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، اگرکوئی صورت حال ہے توپی سی بی کوتحریری طورپرآگاہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈزریفرنس، بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم