فی یونٹ 26روپےتک ریلیف

سردیوں میں بجلی پر فی یونٹ 26روپےتک ریلیف دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26روپےتک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائیگا۔
پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملے گا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائیگا۔
پشاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا،سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22روپے 71پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5روپے 72پیسے سے 15روپے 5پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لیے ونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سیشروع کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8ہزار سے 15ہزار میگاواٹ بڑھانیکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینیکی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ