بجلی قیمتوں میں کمی سے

بجلی قیمتوں میں کمی سے معیشت مضبوط ہوگی ،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط اور درجہ بندی تیزی سے بہتر ہوگی۔
اسلام آباد میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ دسمبر تا فروری بجلی کے اضافی استعمال پر پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیکج کا آغاز دسمبر 24 تا فروری 25 کے بلوں میں ہوگا، گھریلو صارفین کیلیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے ہوگا اور اس سے گھریلو صارفین کو 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ یہ پیکج پورے پاکستان کیلئے ہے جس میں صنعتوں کیلئے 5.72 روپے سے لے کر 15 روپے تک کی بچت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو 18سے 37فیصد تک بچت ہوگی، اسی طرح کمرشل صارفین کیلئے یہ پیکج 13.46 روپے سے 22 روپے بچت ہوگی، ایسے صارفین کو 34 فیصد تک بل میں بچت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی کمی میں لاگت سے زراعت، صنعت اور کاروبار و برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط اور درجہ بندی تیزی سے بہتر ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی کمی کے پیکج پر وزیر توانائی اویس لغاری، سیکریٹری توانائی اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ سب کچھ صرف میری وجہ سے نہیں بلکہ ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، ہم سب ملکر ملک کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی جکڑبندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں مگر ملک کی معاشی صورت حال آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو داؤپر لگا دیا ہے، اسحاق ڈار