جے یو آئی کا عمران خان سے ملاقات

بیک ڈور رابطے،جے یو آئی کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) نے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کے نتیجے میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں ۔
دونوں جماعتوں کے درمیان بیک ڈوررابطوں کے نتیجے میں جے یو آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیاجس کے لئے جمعیت ملائے اسلام ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی کے رہنما بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے، جے یو آئی کے رہنما عمران خان سے رابطے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ہی جے یو آئی رہنما بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کامران مرتضی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان خود عمران خان سے ملاقات نہیں کریں گے، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آخری ٹی20: پاکستان نے زمبابوے کو 133رنز کا ہدف دیدیا