تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ جاری

دہشت گردی خطرات: خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک: دہشت گردی خطرات کے پیش نظر محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔
جاری مراسلے میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکورٹی پر تعاو ن کرے جبکہ تعلیمی ادارے ضرورت کے تحت مزید سیکورٹی بھی طلب کرسکتی ہے۔
مراسلہ گورنمنٹ ڈگری گالج نمبر2،گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپوراورپرواہ کو ارسال کردیاگیا ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج مردانہ وزنانہ درازندہ،وانہ اورجنڈولہ ڈگری کالج شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس (ر) عبدالشکور الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے سربراہ مقرر