ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عنقریب اپوزیشن کے ساتھ مل کر بڑا الائنس بنانے والے ہیں ۔
صوابی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا،اس قانون سازی میں ظاہر کیاگیاکہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں ہے،قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنادیا گیا ہے یہ جلسہ عوامی اسمبلی ہوگی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہے ،ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں ہے ،حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کرینگے کہ حقیقی اسمبلی کون ہے
اسد قیصر نے مزید کہا کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنے ہیں لیکن ہم اپنے ملک میں کسی قسم کا کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے،پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں کم از کم عالمی برادری اس پر آواز اٹھائے۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطے ہیں،عنقریب اپوزیشن کیساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیںآئندہ تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
Load/Hide Comments