لاہور میں مصنوعی بارش

لاہور میں سموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث 11اور 12نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکرٹری ماحولیات راجا جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ نمی والے بادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کا پہلا ٹرائل ہوگا۔
آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ