باڑہ سیاسی اتحاد

باڑہ سیاسی اتحاد کا امن تحریک شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : باڑہ سیاسی اتحاد کی جانب سے امن تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق باڑہ سیاسی اتحاد کی کال پر گزشتہ روز وادی تیراہ بھوٹان شریف میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف خیبر چوک باڑہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل چیئرمین مفتی محمد کفیل، آفریدی، باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر حاجی شرین آفریدی، خان ولی آفریدی، صدیق چراغ آفریدی، ہاشم خان، عطااللہ، سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان، سفیر امن عبدالرازاق آفریدی، حاجی عبدالواحد آفریدی، حاجی ولایت خان اور مولانا سیدجلیل حقانی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم علاقے میں مزید قتل وغارت گری اور بدامنی برداشت نہیں کرسکتے اگر دوبارہ اس طرح کا واقعہ رونما ہوا تو کورکمانڈر پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
دریں اثنا متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آج سے باڑہ سیاسی اتحاد امن تحریک کا آغاز کرنے جارہا ہے۔
اس سلسلے میں سے پہلے تمام آفریدی قبیلوں میں اجتماعات منعقد ہوں گے اور پھر اجتماعی طور پر وادی تیراہ امن مارچ کریںگے۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ،عطاء تارڑ