ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آنے والے پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ،ورکر کو عزت دو کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق 4اور 5اکتوبر کو راولپنڈ ی اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان رہائی کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لئے آئے تھے جس پر وزیراعلیٰ نے تین گھنٹے انتظار کرایا ،وزیر اعلیٰ کی طرف سے رہا کارکنان کو فی کس ایک ہزار روپے دینے پر ورکر طیش میں آگئے ۔
وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو تحریک انصاف کے کارکنان نے ورکر کو عزت دو کے نعرے بلند کئے ۔
مشتعل کارکنان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مرکزی دروازے کے باہر کچھ دیر تک نعرے بازی کرتے رہے، احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی بھی ہاؤس میں موجود تھیں۔
پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پانچ منٹ کی ملاقات میں صرف خود بولے اور واپس چلے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک میں گرفتار ہوئے تھے، ایک ایک ہزار روپے کے لئے نہیں۔
Load/Hide Comments