زہریلا کھانا کھانے سے

نوشہرہ :شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ گنڈیری میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں شریک لوگوں کی کھانا کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی ۔
متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122کی ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ، لگتا ہے متاثرہ لوگوں نے زہریلا کھانا کھایا ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ متاثرہ متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: مقامی منتخب نمائندوں کیلئے پہلی بار ترقیاتی فنڈز جاری