ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 4جوانوں کو سپرد خاک کردیاگیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 4جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تمام شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار تائب شاہ شہید عمر 38سال ساکن ضلع ٹانک، لانس نائیک گلاب زمان شہید عمر 30 سال ساکن کرک، لانس نائیک حبیب اللہ شہید عمر 28سال ساکن ضلع اورکزئی، لانس نائیک مزمل محمود شہیدعمر 37سال ساکن کرک شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Load/Hide Comments