علامہ اقبال کا 147واں یوم ولادت

علامہ اقبال کا 147واں یوم ولادت آج عقیدت سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: علامہ اقبال کا 147واں یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ مزاراقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ ولادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مفکر پاکستان کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہو گیا۔ مفکر پاکستان اور قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
یاد رہے کہ علامہ اقبال کا 147واں یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، اس مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ شاعر مشرق کی 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اقبال منزل کو خوب سجایا گیا۔

مزید پڑھیں:  انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی بنانے کی منظوری