ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا، جس کے ساتھ ہی رواں سال کیسز کی تعداد 48 ہو گئی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل بہران میں 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بھی متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
ڈی آئی خان میں رواں سال یہ تیسرا پولیو کیس ہے جب کہ اس کیس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں پولیو کے کیسز کی تعداد 10 ہو گئی۔ اسی طرح ملک بھر میں نئے کیس کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا، جس کے ساتھ ہی رواں سال کیسز کی تعداد 48 ہو گئی۔
Load/Hide Comments