ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کاآج صوابی میں پاور شو مظاہرہ ہوگا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج صوابی میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، جبکہ سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پارٹی کے کئی دیگر اراکین شرکت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کاآج صوابی میں پاور شو کے موقع پر پشاور ریجن کے ممبران کو زیادہ سے زیادہ ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہر نمائندے کو کم از کم ایک ہزار ورکرز نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور ایک بجے کے بعد صوابی جائیں گے۔
منتظمین کے مطابق کرسیاں لگائی گئی ہیں ، جبکہ جلسے کی سیکورٹی کے 1200سے زائد اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں. جلسہ منتظمین کے مطابق جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی آمین گنڈا پور،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریںگے . جلسہ دو بجے شروع ہوگا.
Load/Hide Comments