ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ سے حواس باختہ جعلی حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، وزیراعلیٰ صوابی جلسے کے لیے پشاور سے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ راستے میں مزید قافلے شامل ہوکر کارواں بڑھتا جائے گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے سے حواس باختہ جعلی حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع گئی ہیں، صوابی میں ہونے والا یہ جلسہ آئین شکنوں کے لیے ڈراونے خواب سے کم نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ کل سے عطا تارڑ کی چیخیں جعلی حکومت کے خواس باختہ ہونے کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ملک میں جمہوریت اور آئین کا گلا گھونٹنے والوں سے پورا پورا حساب لیا جائے گا، صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس چھیننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Load/Hide Comments