مردان اور ہری پور سے قافلے

پی ٹی آئی جلسہ کیلئے مردان اور ہری پور سے قافلے روانہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی جلسہ کیلئے مردان اور ہری پور سے قافلے روانہ ہو گئے، کارکنان میں‌کافی جوچ و خروش پایا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوابی میں‌ہونے والے جلسہ کے لیے مردان سے قافلے روانہ ہو گئے ہیں، اس دوران کارکنان کافی پرجوش ہیں‌، اور کارکنان بانی پی ٹی آئی کے حق میں‌شدید نعرے بازی کر رہے ہیں‌.
دوسری جانب ضلع ہری پور سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے حلقے سے صوابی جلسے کے لیے ریلی روانہ ہو گئی ہے، ریلی کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کر رہے ہیں. سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، ایم پی اے اکبر ایوب خان بھی ریلی کے ہمراہ ہیں. ریلی میں شریک لوگوں کی جانب سے بانی پی ٹی ائی کو رہا کرو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں.
پی ٹی ائی ٹائیگرز کی بڑی تعداد اور ضلعی جنرل سیکرٹری اللہ یار خان بھی ریلی میں شریک ہیں. پی ٹی آئی جلسہ کیلئے مردان اور ہری پور سے قافلے روانہ ہو گئے ہیں‌، کارکنان منظم انداز میں‌صوابی کی طرف بڑھ رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد 76ہو گئی ،رپورٹ پیش