ویب ڈیسک: ایران مخالفت میں امریکہ کا ایک اور اقدام، امریکہ نے ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔ ایران پر حملے کا الزام لگا کر امریکہ نے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔
امریکا نے الزام لگایا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے، قتل کی سازش میں تہران میں مقیم افغان شہری ملوث ہے، جس پر فرد جرم عائد کر دی گئی، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ذمہ داری سونپی تھی۔
اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیلئے سہولت کاری پر 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جر م عائد کی جا چکی، دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں، یاد رہے کہ ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر لگا کر امریکہ نے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔
Load/Hide Comments