ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کی رہائی اور این آر او مانگ رہے ہیں۔
یوم اقبال کی مناسبت سے مزار اقبال پر حاضری کے لیے آئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے ہوئے ہیں اور این آر او مانگ رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ سمتھ کی ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہو رہا، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں۔ معاشرے میں نفرتیں پیدا گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ معاشرے میں تقسیم اور نفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھا جائے، جس میں ہم کامیاب رہے ہیں، ہماری حکمت عملیوں کے نتائج دکھنا شروع ہو گئے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان ہے تو ہم اور ہماری سیاست ہے، جبکہ ادھر تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے۔ پی ٹی آئی کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔ آج ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہا ہے۔ ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا۔
Load/Hide Comments