ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ 5 سال کیلئے نارمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہو گی۔
75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ جس کی میعاد 10 سال ہو کیلئے فیس 15 ہزار 500 روپے، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے ہوگی۔
36 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ 5 سال کی مدت اور 36 صفحات پر مشتمل کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیلئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔
10 سال کیلئے 72 صفحات پر مشتمل ایم آر پی نارمل پاسپورٹ کیلئے 6700 روپے فیس رکھی گئی ہے، جبکہ ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔
5 سال کیلئے 72 صفحات والے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13ہزار 500 روپے، فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے فیس رکھی گئی ہے۔
100 صفحات ایم آر پی فیس نارمل پاسپورٹ 9 ہزار روپے، ارجنٹ 18 ہزار روپے، فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے ہوگی۔ 10 سال کیلئے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔
پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کیلئے بھی الگ الگ فیس مقرر کر دی گئی، پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 54 ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول کی جائے گی۔
Load/Hide Comments