2ecd2c7c ad67 4920 886c 8b71322a1c75

ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا پاک افغان بارڈر غلام خان کا دورہ

شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا پاک افغان بارڈر غلام خان کا دورہ ،نئے ڈپٹی کمشنر شاہد علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور نے پاک افغان بارڈر غلام خان کا تفصیلی دورہ کیا،غلام خان پہنچنے پر سول و عسکری حکام نے دونوں افسران کا استقبال کیا،دونوں افسران نے زیرو پوائنٹ اور قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا،ڈی سی اور ڈی پی او نے دوطرفہ تجارت اور مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،دورے کے دوران بارڈر منیجمنٹ اور فینسنگ کا بھی جائزہ لیا گیا،عسکری حکام اور تحصیلدار غلام خان غنی الرحمان کی جانب سے ڈی سی اور ڈی پی او کو پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت، بارڈر منیجمنٹ اور قرنطینہ سنٹر میں سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ،افسران نے پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت، بارڈر منیجمنٹ اور قرنطینہ سنٹر میں طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کی، ڈی سی و ڈی پی او نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غلام خان بارڈر تجارت کے لحاظ سے وسطی ایشیا کا اہم گیٹ وے ہے،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس راستے کے ذریعے تجارت مزید فروغ پائے گا، دوطرفہ تجارت کا براہ راست فائدہ مقامی آبادی اور پورے پاکستان کو پہنچے گا، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ غلام خان بارڈر کو مکمل فعال کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ اور عسکری حکام کا بھرپور ساتھ دے گی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ