امریکی ڈرون طیارہ مارگرانے

یمن، امریکی ڈرون طیارہ مارگرانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: یمنی حوثیوں کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ مارگرانے کی ویڈیو وائرل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی حوثیوں نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون طیارہ مارگرانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی صوبے الجوف میں امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو مار گرایا گیا ہے۔
یحییٰ سریع کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں واقع نیواتیم ائیربیس پر فلسطین 2 نامی بیلسٹک میزائل بھی داغا گیا ہے۔ حوثی فلسطین کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اسرائیل اور اس سے منسلک بحری جہازوں کے لیے بحری راستے بند رکھیں گے، اس کے ساتھ ساتھ جہازوں کو بھی نشانہ بناتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے جہاں امریکہ کے ڈرون مارگرانے کی ویڈیو وائرل کر دی گئی ، وہیں‌ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے واضح کر دیا کہ یمنی صوبے الجوف میں امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو مار گرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز/ زرداری توشہ خانہ گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ